بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر نشتر اور واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے مجموعی طور پر 13 عمارتوں کو مسمار جبکہ15 کو سربمہر کر دیا۔نشتر زون میں کارروائی کر کے دو غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا
۔واہگہ زون میں گرینڈ آپریشن ہوا جس میں 11 غیر قانونی تعمیرات مسمار اور 15 کو سربمہر کر دیا گیا۔یہ آپریشن جلو،جی ٹی روڈ اور کینال پارک کے علاقوں میں کیا گیا۔زونل آفیسر پلاننگ حرا عمران اور بلڈنگ انسپکٹر محمد عرفان نے واہگہ زون میں بڑے مسماری آپریشن کی خود نگرانی کی۔ایک غیر قانونی تعمیرات کردہ شادی ہال بھی مسمار کر دیا گیا۔






