وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سمارٹ سٹی وژن کی تحت واسا کی ڈیجیٹلائزیش کی طرف پیش رفت جاری ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد اور زندگی جے ایس بنک سے چیف بزنس آفیسر عاطف اسحاق کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔واسا لاہور راست کیو آر ادائیگی متعارف کروانے والا پاکستان کا پہلا واٹر یوٹیلٹی ادارہ بن گیا ہے۔
واسا لاہور نے ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ اور صارفین کی آسانی کے لیے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔واسا لاہور نے راست (Raast) کیو آر پیمنٹ سسٹم کے ذریعے بلوں کی ادائیگی کی سہولت متعارف کراوا دی۔آئندہ ماہ سے جاری ہونے والے تمام واسا بلوں پر ایک منفرد راست کیو آر کوڈ درج ہوگا۔جسے صارفین کسی بھی بینک کی موبائل ایپ یا موبائل والٹ کے ذریعے اسکین کرکے اپنے پانی اور سیوریج کے بل فوری طور پر ادا کر سکیں گے۔اس جدید سہولت کے ذریعے صارفین کو کنزیومر نمبر یا دیگر ادائیگی کی تفصیلات درج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہی ادائیگی کی تمام معلومات خودکار طور پر ظاہر ہو جائیں گی۔ بل کی ادائیگی چند سیکنڈ میں محفوظ اور آسان طریقے سے ممکن ہو سکے گی۔یہ اقدام صارفین کو مزید سہولت کی فراہمی، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔واسا لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی خدمات میں بہتری کے لیے پر عزم ہے۔ واسا لاہور شہریوں کو آسان، محفوظ اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔زندگی جے ایس بنک سے ہیڈ آف پبلک سیکٹر عادل غفور، ہیڈ آف کیو آر پیمنٹ سارہ مسعود ،ہیڈ آف کمیونیکیشن سدرہ خالد شریک تھیں۔واسا لاہور سے ڈائریکٹر مدثر جاوید، ڈائریکٹر فنانس اطہر محمود ، ڈائریکٹر ریونیو مرتضیٰ حسن،سمیت دیگر افسران شریک تھے۔






