سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز عمر چیمہ اور کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت ماحولیاتی، صنعتی اور میونسپل آلودگی روک تھام کیلئے انفورسمنٹ میکانزم ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور مریم خان انفورسمنٹ میکانزم ریویو کمیٹی کی کنوینیر مقرر۔ اجلاس میں رہائشی ایریا و گنجان آبادی میں قائم ہائی پلوٹڈ انڈسٹری و یونٹس کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے کہا گیا کہ رہائشی ایریاز میں قائم ہائی پلوٹڈ صنعتی یونٹس کو ماحولیاتی این او سی جاری نہیں کیے گئے۔کمشنر لاہور مریم خان نے محکمہ ماحولیات سے رہائشی ایریا میں قائم صنعتوں کی فہرست طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات ضلعی انتظامیہ کو آج ہی فہرستیں فراہم کرے اور 24گھنٹوں میں کریک ڈاون شروع ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، پیرا فورس اور متعلقہ محکموں کی ٹیمیں تشکیل دیکر کریک ڈاون کریں، محکمہ ماحولیات کی شناخت کردہ فہرستوں کے مطابق ہر محکمہ کریک ڈاون کرے گا۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ لاہور میں رہائشی ایریاز میں 5ہزار 414چھوٹے بڑے صنعتی یونٹس قائم ہیں، پہلے فیز میں رہائشی ایریاز میں قائم 414 ہائی پلوٹڈ صنعتی یونٹس کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، مراحلہ وار لاہور کے رہائشی ایریاز میں قائم ہر صنعتی یونٹ کے خلاف کریک ڈاون کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سینئر وزیر پنجاب کی ہدایات واضح ہیں، ان پر من وعن عملدرآمد کیا جائیگا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈی سی لاہور لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ، سمیت پیرا فورس، سی ای او سی بی ڈی عمران امین، لیسکو، محکمہ بلدیات و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
4 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago




