کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان اور آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسمعیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور سمیت پوری لاہور ڈویژن کے اضلاع کے جید علماء اکرام، آئمہ عظام، امن کمیٹیوں کے ارکان، ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران اور تمام ڈی سیز و ڈی پی اوز نے شرکت کی۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا محرم انتظامات و امن و امان کیلئے اقدامات پر براہ راست فوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے احترام اور بین المسالک ہم آہنگی فروغ کیلئے علماء و آئمہ کا کردار اہم ترین ہے، پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کی فضاء ہر سطح پر موجود ہے، اتحاد و یکجہتی کے لئے علماء کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔ کمشنر لاہور نے علماء اکرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نفاق سے بچاو کیلئے کسی بھی خبر یا اطلاع کی انتظامیہ سے تصدیق کریں افواہوں کی بیخ کنی کریں، منبر و محراب سے پیغام دیں کہ محرم الحرام کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، محراب و منبر سے دیا جانے والا باہمی احترام کا پیغام ہی انتظامیہ کا مقصد ہے، قیامِ امن اور مذہبی رواداری کا فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔علماء اکرام و آئمہ عظام نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ علماء و آئمہ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار ہیں، کسی فتنہ کو سر نہیں اٹھانے دیں گے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ محرم انتظامات و اقدامات کو سوفیصد یقینی بنانے کیلئے کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، علماء و آئمہ عظام کی محرم انتظامات کے حوالے سے تجاویز پر عملدرآمد ہوگا، پولیس انتظامیہ اور منتظمین محرم مجالس و جلوسوں کیلئے رابطہ میں ہے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس و مجالس کے مقامات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے کہا کہ علماء و آئمہ سے رابطہ مستحکم ہے، محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کیلئے بھر پور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، بطور مسلمان اور پاکستانی ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے ہر مفسد سوچ کو شکست دینی ہے اور یکجہتی کی سوچ سے آگے بڑھنا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر فیصل کامران نے کہا کہ سکیورٹی کیلئے تمام پلانز کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ساؤنڈایکٹ، مجالس و جلوسوں کے اوقات کار اور روٹ کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
Read Next
1 دن ago
*شیخوپورہ کے تمام نالوں میں گنجائش سے زائد پانی گززرہا ہے۔اوورفلو ہوے ہیں۔کمشنر لاہور*
2 دن ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
2 دن ago
*نالہ ڈیک کے چوکنگ پوائنٹس کی ڈی سلٹنگ کیلئے مزید مشینری منگوائی جائے۔کمشنر لاہورکی ہدایت*
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ننکانہ صاحب کا دورہ۔پی ڈی پی کے تحت ترقیاتی سکیموں اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا جائزہ
4 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا مزنگ۔قرطبہ۔گنگارام ہسپتال روڈ۔فیصل چوک۔جی پی او چوک کا دورہ*
Related Articles
کمشنر نعمان یوسف کا لاہور شہر میں تیز بارش کے بعد نکاسی آب آپریشنز جائزہ کے لئے لکشمی چوک اور ڈیوس روڈ ایریاز کا دورہ
5 دن ago
*نکاسی آب پر مامور محکمے۔ ٹریفک پولیس اور انتظامی محکمے الرٹ پر رہیں۔کمشنر لاہور کی ہدایات*
6 دن ago
واسا، ایم سی ایل، ایل ڈی اے کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں، اے سیز نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کرینگے،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago



