وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری صوبائی سیوریج درستگی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے 15 اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور مقررہ اہداف کے حصول کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ افسران، پراجیکٹ ڈائریکٹرز، انجینئرز اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے تمام افسران اور کنٹریکٹرز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ سست روی کا مظاہرہ کرنے والے کنٹریکٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر انہیں بلیک لسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کے انتہائی اہم حصے مون سون سیزن سے قبل مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ممکنہ مسائل سے محفوظ رکھا جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی روایتی انداز کے بجائے گھنٹوں کی بنیاد پر کی جائے تاکہ ہر مرحلے کی مؤثر نگرانی ممکن ہو اور مقررہ مدت میں کام مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے اور کنٹریکٹرز اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور مقررہ ڈیڈ لائنز کا ہر صورت احترام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران اور کنٹریکٹرز کی محنت کو سراہا جائے گا، تاہم کام چوری، غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے اداروں میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے شہریوں اور راہگیروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی سائٹس پر حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے گرمی کی شدت کے پیش نظر ورک فورس کو ہیٹ ویو کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے، پینے کے صاف پانی، آرام گاہوں اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق تمام منصوبوں کی تکمیل کے لیے سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر کے شہریوں کو ان کے ثمرات فراہم کیے جائیں گے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
*واسا لاہور نے*راست*کیو آر پیمنٹ سسٹم کے ذریعے بلوں کی ادائیگی کی سہولت متعارف کراوا دی*
8 گھنٹے ago
*ایم ڈی واسا لودھراں جاوید اختر معطل*
2 دن ago
*ورلڈ بینک کا بھی اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام میں شرکت کیلئے اظہار دلچسپی،100 ملین ڈالرز فنڈز کا اجراء ہوگا۔*
2 دن ago
*پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید طرز کی ای بائیکس رینٹل سروس متعارف کروانے کا فیصلہ*
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری ،عوام مسائل کی شنوائی*
Related Articles
*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین واسا افسران کی نااہلی پر برس پڑے، غفلت پر زیرو ٹالرینس*
4 دن ago
*پی ایچ ایز کے دائرہ اختیار میں دکانوں کے سائن بورڈ کی فیس وصولی،محکمہ ایکسائزکوآؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ*
4 دن ago




