راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نےراوی شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کیا، متعدد کے دفاتر سربمہر کر دیئے گئے
۔شعبہ ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کے زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹرز نے کارروائی کی۔ فیروز والہ،تھیری روڈ آپریشن میں انتظامیہ نے غیرقانونی سوسائٹیز مالکان کوکام سے روک دیا۔
دوران آپریشن روڈا ٹیم نے توحید سٹی،ہوریزن ہوم اور پاسبان گارڈن سیل کردیئے گئے۔روڈا انتظامیہ کے مطابق اعلٰی معیار زندگی روڈا کی پہچان،صرف منظور شدہ سوسائٹیز کوہی کا م کی اجازت ہوگی۔





