*وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا اور پی ایچ اے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوامی ریلیف کے منصوبوں کی نگرانی۔۔وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا اور پی ایچ اے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں بارے اہم اجلاس ہوا، ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور سالانہ جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار بارے آگاہ کیا،واسا لاہور 780 کلومیٹر کی اضافی سیور لائنوں کی تعمیر پر کام کر رہا ہے، ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونیوالے میٹریل کی خصوصی ڈیش بورڈ سے نگرانی کی جارہی ہے، دوسری جانب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر لاہور شہر کے 08 زونز میں مختلف مقامات کو شہریوں کی سہولت کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ بنارہا ہے،جام شیریں پارک میں تخلیق کاروں کے فن پاروں اور پینٹنگز کی نمائش کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ گیلری بنائی جائے گی، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت شہر کے حسن میں اضافے کیلئے لاہور آئی پراجیکٹ کے تحت جیلانی پارک میں جلد کام شروع کیا جائے گا، نہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے فاوٹینز کی تنصیب کے علاوہ مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں، شاہدرہ سے رائے ونڈ تک ریلوے ٹریک کے اطراف 700 کنال پر گرین بیلٹس بنائی جائیں گی، واسا لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 102 ارب کی خطیر رقم سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا ہے، تنگ و تاریک گلیوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقوں میں بھی نکاسی آب کی زیر زمین لائنیں بچھائی جارہی ہیں، ترقیاتی کاموں کے دوران کنٹریکٹرز کو سو فیصد حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں، شہر لاہور کے نشیبی علاقوں میں زیر زمین 10 واٹر ٹینکس کی تعمیر سے عوامی مسائل میں واضح کمی آئے گی، قذافی اسٹیڈیم کے زیر زمین واٹر ٹینک کی طرز پر رواں سال تمام ٹینکس کی تعمیر مکمل کی جائے گی، بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ واسا لاہور کے دائرہ کار میں وسعت سے شہریوں کو سہولت کے ساتھ ساتھ ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا،آئندہ سال عزیز بھٹی ،علامہ اقبال اور واہگہ زونز میں سیوریج اور واٹر سپلائی نیٹ ورک پر کام کا آغاز کیا جائے گا، کالج روڈ سے ہڈیارہ ڈرین تک سیوریج سسٹم کی بہتری کے منصوبے پر کام ہوگا،چرڑ ڈرین سے ملحقہ آبادیوں کیلئے سیوریج اور ڈرینج سسٹم کی تعمیر ہوگی، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ ،وائس چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ،اسپیشل سیکرٹری طیب فرید اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button