وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ تجاویز پر غور کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کابینہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کیا جس میں وزراء، مشیران، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھے۔ اجلاس میں حکومت کی ترقی، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے عزم کو اجاگر کیا گیا جو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق ہے۔ اجلاس کے آغاز میں مراد شاہ نے کہا کہ "میں چاہتا ہوں کہ کابینہ کے تمام اراکین بجٹ کی تیاری میں بھرپور حصہ لیں تاکہ یہ بجٹ عوام کی اصل ضروریات کو پورا کر سکے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم نے ہر ضلع سے تجاویز اکٹھی کی ہیں تاکہ یہ بجٹ نمائندہ اور مؤثر ہو۔” وزیراعلیٰ سندھ نے نئے بجٹ کے اہم شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب، شمسی توانائی کے نظام میں توسیع، تعلیم، صحت، زراعت، اور صنعتی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ "سال 2024-25 میں ہم نے کوئی نئی اسکیمیں شروع نہیں کیں کیونکہ ہماری ترجیح جاری منصوبوں کی تکمیل ہے۔” وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر عوام کو حقیقی فائدے پہنچانے والی نئی اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔ اجلاس میں زیر بحث اہم باتوں میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی کی کوششیں جاری رکھنا، اسکولوں اور اسپتالوں کی مرمت، بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو بہتر بنانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کے ذریعے نئے میگا پروجیکٹس کا آغاز، غربت کے خاتمے کے لئے سماجی تحفظ کے پروگراموں کو مضبوط کرنا، مرمت اور دیکھ بھال کے لئے بجٹ میں اضافہ، اسپتالوں کے آلات کو اپ گریڈ کرنا اور کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی تکمیل شامل ہیں۔ کابینہ کے اراکین کی جانب سے دی گئی تجاویز میں غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرنا اور مقامی حکومتوں کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے اقدامات، سماجی بہبود کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ترغیبات کے ساتھ ڈیجیٹل کیش ٹرانسفرز کا آغاز، صوبے بھر میں ٹھوس فضلہ کے انتظام اور شمسی توانائی کے نظام کو وسعت دینا اور عوامی ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اضلاع میں نئے بس اڈے تعمیر کرنا شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی-صوبائی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ "ہم بجٹ کو وفاقی حکومت کی فنڈنگ (صوبے کے حصے) اور اپنے صوبائی محصولات کے اہداف کی بنیاد پر حتمی شکل دیں گے تاکہ مالیاتی ذمہ داری اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔” وزیراعلیٰ سندھ کہا کہ عید کے بعد مزید اجلاس منعقد ہوں گے تاکہ بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جا سکے اور منظور کیا جا سکے۔ ہمارا مقصد ایسا بجٹ پیش کرنا ہے جو شفاف، ترقی پسند، اور ہر سندھ کے شہری کی زندگی بہتر بنانے پر مرکوز ہو۔ یہ فعال حکمت عملی آئندہ مالی سال میں سندھ کی پائیدار ترقی، سماجی انصاف، اور مؤثر حکمرانی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آبادی میں بےقابو اضافے کو سنگین سماجی اور معاشی چیلنج قرار دے دیا
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین نیب کی ملاقات، واگذار زمین صوبائی حکومت کے حوالے*
3 دن ago
سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے فنانس کا اہم اجلاس وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں منعقد،متعدد منصوبوں کی منظوری
3 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا جامع پیکج منظور
4 دن ago
میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر صاحب کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا عام روایتی اجلاس
Related Articles
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6.135 ارب روپے سے تعمیر شدہ کورنگی کاز وے پل کا افتتاح کردیا*
4 دن ago
حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے7 سے9 فروری 2026 تک جاری رہنے والے سہ روزہ عرس مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان،تمام امدادی اداروں کو ایک ہی کمان میں دینے کا فیصلہ
1 ہفتہ ago



