وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر پنجاب میں ”چیف منسٹر پنجاب ڈیزیز پراونشنل پروگرام“شروع کرنے کافیصلہ کا فیصلہ کیا گیا۔ ذیابیطس، ٹی بی، ایڈز اورہیپاٹائٹس سے بچاؤ پروگرام شامل ہوں گے۔اجلاس میں پنجاب میں مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے صوبے گیر عوامی آگاہی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبے گیرہیلتھ عوامی آگاہی مہم کو خود لیڈ کریں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آگاہی مہم میں عوام کو مہلک بیماریوں سے بچاؤ اور علاج سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔سرکاری ہسپتالوں میں وبائی اور تیزی سے پھیلنے والے امراض سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں ہیلتھ ایس او پیز کی مانیٹرنگ کا حکم دیا اور صوبے بھر میں عطائی کلینکس کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مہلک بیماریوں سے بچاؤ کا عوامی شعور و آگاہی بیدار کرنا ناگزیر ہے۔ مہلک اور وبائی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ابتدائی ا علامات سے آگاہی ضروری ہے۔ مریض کو علاج ہی نہیں بلکہ زندگی کی امید دلانا بھی ضروری ہے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*
15 گھنٹے ago
مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون،کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
20 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن تعینات
2 دن ago
پنجاب،خراب امتحانی نتائج کے حامل ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
2 دن ago





