میئر کراچی کے ترجمان اور بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ شہر قائد کی ترقی، بحالی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قیادت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جن کے مثبت نتائج تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وژنری قیادت اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی متحرک حکمت عملی کے تحت شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہری مسائل کے حل اور کراچی کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے بتایا کہ کراچی میں 34 پارکس کی بحالی کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے اور جلد ان منصوبوں پر کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جس سے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔ اسی طرح عظیم پورہ فلائی اوور پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور صرف 42 دنوں میں 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی کے مطابق طوری بنگش روڈ، صہبا اختر روڈ، سپارکو روڈ اور ایس ایم توفیق روڈ، نقاش کاظمی روڈ، مرزا آدم خان روڈ، یوپی موڑ سے گودھرا، پیربازار روڈ، الآمنہ روڈ، رحمانیہ روڈ، سید کلینک سے چل روڈ، حیدری بس اسٹاپ،حب ریور روڈ سے طوری بنگش اتحاد ٹاؤن، گلشن حدید موڑ سے اللہ والا چوک ملیر، کوریڈورز میں سر سلیمان روڈ کارساز، شاہراہ فیصل سے ناظم آباد، راشد منہاس روڈ شاہراہ فیصل سے ناگن چورنگی، پہلوان گوٹھ روڈ سے صفورا چورنگی تک روڈ، ناتھا خان سے حبیب یونیورسٹی اور صفورا تک کوریڈور شامل ہیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اسمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ریڈ زون اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ماڈل بنایا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر اس جدید نظام کو وسعت دی جائے گی۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے مزید21 ارب روپے کے میگا منصوبوں کی منظوری دی ہے، جن میں ڈی ایچ اے کے علاقوں میں انڈر پاسز، سپر ہائی وے پر فلائی اوور، جناح ایونیو کی خوبصورتی، شاہراہ فیصل سے متعلق اہم ٹریفک منصوبے اور ہاکس بے روڈ کی تعمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام منصوبے شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے جدید بلک فلو میٹرنگ سسٹم کی تنصیب ایک انقلابی قدم ہے، جس سے پانی کی منصفانہ تقسیم، شفافیت اور موثر نگرانی ممکن ہو سکے گی۔ اس منصوبے کے تحت شہر کے اہم مقامات پر جدید الٹراسونک میٹرز نصب کیے جا رہے ہیں، جو ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حب ڈیم سے کراچی کے لیے پانی کے کوٹے میں اضافے کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سندھ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے وفاقی سطح پر اٹھا رہی ہے۔ موجودہ 100 ایم جی ڈی کو بڑھا کر 200 ایم جی ڈی کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس سے شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کو ایک جدید، ترقی یافتہ اور مثالی شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں شہریوں کو مزید بہتری نظر آئے گی۔
Read Next
8 گھنٹے ago
مون سون بارشوں سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شہر کے برساتی نالوں کا دورہ، تمام چوکنگ پوائنٹس ہر صورت کلیئر کرنے کی ہدایت
2 دن ago
کے ایم سی کا ساحلی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی رسپانس سینٹر اپ گریڈ کرنے، فائر اینڈ ریسکیو انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
5 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن میں سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسزایمرجنسی آپریشنل بیس کا افتتاح کردیا۔
5 دن ago
بلدیاتی ادارے شہر میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،ترجمان میئر کراچی کا اجلاس سے خطاب
1 ہفتہ ago
*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 35 سال بعد میر محمد بلوچ واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا*
Related Articles
عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جامع تیاریاں مکمل، کراچی بھر میں انتظامات کیلئے 20 کروڑ روپے مختص
2 ہفتے ago
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب کی ملاقات،تفصیلی بریفنگ
2 ہفتے ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 31 کروڑ روپے کے بقایاجات کے پنشن چیکس تقسیم کر دیئے، کے ایم سی پنشن کارڈ کا اعلان
2 ہفتے ago



