کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی ماتحت ڈپٹی کمشنرز اور افسران سے ملاقات

کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو، ڈپٹی کمشنر دکی نعیم خان، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ مقبول خان بارکزئی، ڈی ایچ او لورالائی عبدالحلیم، ایکسیئن پی ایچ ای محمد علی، ایس ایس پی لورالائی سلطان احمد و دیگر افسران نے ملاقات کی اور کمشنر لورالائی ڈویژن تعینات ہونے پر ویلکم کیا ۔اس موقع پر ایک اہم گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں لورالائی ڈویژن میں امن و امان، تعلیم، صحت، کھیل اور دیگر عوامی مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button