یونیورسٹی آف حویلی کے قیام کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا،وزیر بلدیات آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور

وزیر بلدیات آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آزاد کشمیر یونیورسٹی آف حویلی کا ایکٹ پاس کیا ہے اس طرح یونیورسٹی آف حویلی کے قیام کا درینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ میں اللہ پاک کا اس کرم پر لاکھ لاکھ شکر بجا لاتا ہوں قائد ایوان چوہدری انوار الحق، سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، چیرمین مجلس منتخبہ اور وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال سمیت تمام معزز اراکین قانون ساز اسمبلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اہلیان حویلی کا درینہ مطالبہ پورا کرنے میں کمال فراخدلی اور شفقت کا مظاہرہ کیا ہے۔میں مقتدر اداروں کے اعلیٰ زمہ داران، فریال تالپور صاحبہ ، برادر اکبر چوہدری محمد ریاض، سابق چیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی باغ ڈاکٹر خواجہ فاروق، سابق وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی عبد الحمید پیر زادہ اور عزیزم خرم غلام محمد نائیک سمیت ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے یونیورسٹی آف حویلی کے قیام میں تعاون کیا یا اخلاقی سپورٹ کی۔ میں ان احباب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے روڑے اٹکانے کی وجہ سے مجھے زیادہ چستی کا مظاہرہ کرنا پڑا بلکہ اس کامیابی کا کریڈٹ انہیں ہی دیتا ہوں ۔انشاللہ اہلیان حویلی کے بچے اور بچیاں وہاں آپنے گھر میں رہ کر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونگے جیسے ہمارے پڑوس مقبوضہ پونچھ میں ہے۔

جواب دیں

Back to top button