کالام بحرین روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والا راستہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشنیری کے ذریعے قلیل وقت میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔سوات کے سیاحتی مقام اسریت پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مین کالام مینگورہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گیا تھا جس سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
صورتِ حال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا کو راستے کی بحالی کے لیے ہر قسم کے وسائل استعمال کرنے کی ہدایت جاری کیں جس پر سیکرٹری سیاحت کی ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خصوصی ہدایات پر یو ایس ڈی اے کی ہیوی مشینری اور ٹیم بروقت روانہ کی گئی جس نے دو گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن مکمل کیا۔

ترجمان محکمہ سیاحت خیبرپختونخواآپریشن کے دوران بڑے پتھر اور ملبہ ہٹا کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے محفوظ اور فعال بنا دیا گیا۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا صوبے میں سیاحت کے فروغ اور عوامی سہولت کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ سیاح اور مقامی افراد اب کالام بحرین روڈ پر سفر کر سکتے ہیں،






