ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ریونیو جنریشن بارے اجلاس، ڈائریکٹر فنانس نے بریفنگ دی،اہداف کا حصول یقینی بنائیں،ہدایات

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ریونیو جنریشن بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے ریونیو ٹارگٹ کے حصول بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈائریکٹر آکشن نے نیلامی بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ایل ڈی اے نے پہلی بار نیلامی میں 2 ارب کا ہندسہ عبور کر لیا۔ڈائریکٹر آکشن نے بتایا کہ جوبلی ٹاؤن، تاجپورہ اور جوہر ٹاؤن کے رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کی آخری تاریخ 25 دسمبر ہے۔شہری 3 سال میں 12 مساوی اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔قرعہ اندازی میں شامل کیے گئے پلاٹ مکمل ڈویلپڈ اور پرکشش لوکیشن پر ہیں۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان اور چیف ٹاؤن پلانر اظہر علی نے اپنے اپنے ایریاز بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹر کی کارکردگی کا انفرادی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ کمرشل فیس کے نادہندگان املاک کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔کمرشل کی گئی 8 املاک پر بغیر کمرشلائزیشن کیے کوئی کمرشل سرگرمی کی اجازت نہ دی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تمام ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے ایریا میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی مفصل رپورٹ آئندہ تین روز میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ٹاؤن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹرز غیر قانونی کمرشل املاک کی ڈیجیٹل میپنگ یقینی بنائیں۔ٹاؤن پلاننگ کے افسران اور عملہ فیلڈ میں متحرک نظر آئے۔ٹاؤن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹرز اپنے اپنے اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔ اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانرز، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر آکشن اور ٹاؤن پلاننگ کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button