وزیراعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب” وژن اور شہریوں کے قانونی حقوق کی شفاف فراہمی کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل نشتر اور ایل ڈی اے سٹی کا ایک جامع فیلڈ دورہ کیا جہاں انہوں نے میونسپل سروسز کی اپ گریڈیشن اور اراضی کے معاوضوں کی ادائیگی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دورے کا آغاز تحصیل نشتر کے علاقے مین رحمت پارک روڈ سے ہوا جہاں ڈی سی لاہور نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کے غیر معمولی انتظامات اور کوڑے کے خاتمے کے عمل کا باریک بینی سے معائنہ کیا جس کے دوران متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں عرصے سے قائم 11 ڈمپنگ پوائنٹس جو کہ آبادی میں موجود تھے، ان کو مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے جبکہ بقیہ ایک پوائنٹ پر کام حتمی مراحل میں ہے اور خالی پلاٹوں کو گندگی کا مرکز بننے سے روکنے کے لیے ان کی بیک فلنگ اور لیولنگ کا عمل بھی بڑی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا مستقل سدباب ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ستھرا پنجاب ٹیم اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ تمام خالی پلاٹوں کو کوڑے سے مستقل پاک رکھنے کے لیے ایک مربوط ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم وضع کیا جائے اور بارشوں کے موسم کے آغاز سے قبل تمام نشیبی پلاٹوں کی بیک فلنگ کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے جبکہ اوپن ڈمپنگ کرنے والے غیر ذمہ دار عناصر کے خلاف زیرو ٹولرینس پالیسی کے تحت فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ جبکہ دورہ کے دوسرے مرحلے میں کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ایل ڈی اے سٹی کے سی بلاک میں قائم کردہ خصوصی ون ونڈو سیل کا دورہ کیا جہاں موضع طور وڑائچ کی ایکوائر شدہ اراضی کے مالکان کو معاوضوں کی ادائیگی کے عمل کا معائنہ کیا گیا اور اراضی مالکان کو پیچیدگیوں سے بچا کر ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو کڑی نگرانی کے احکامات جاری کیے گئے۔ ڈی سی لاہور نے ون ونڈو سیل کے عملے کو ہدایت کی کہ معاوضہ سیل پر آنے والے بزرگ شہریوں اور خواتین کو خصوصی ترجیح دی جائے اور ان کے کلیمز کی تصدیق کے عمل کو انسانی ہمدردی کے تحت آسان بنا کر واجبات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اراضی مالکان کو ان کا جائز قانونی حق بلا تاخیر میسر آ سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ ون ونڈو سیل تشریف لائیں جہاں شفافیت کے بہترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے معاوضوں کی تقسیم کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
*یکم تا دس محرم لاہور میں کل 5ہزار 235مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان*
1 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کا آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کے ہمراہ ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ
1 ہفتہ ago
کمشنرمریم خان اور آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسمعیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن امن کمیٹی کا اجلاس
1 ہفتہ ago
عمر چیمہ اورمریم خان کی زیر صدارت ماحولیاتی، صنعتی اور میونسپل آلودگی روک تھام کیلئے انفورسمنٹ میکانزم ریویو کمیٹی کا اجلاس
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا آوٹ فال روڈ اور شاہدرہ کا دورہ۔*
Related Articles
نجی ہاؤسنگ سکیم پر قبضہ کی کوشش،شہری کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واہگہ کے خلاف انکوائری کا حکم
1 ہفتہ ago
ڈی سی لاہور کا تحصیل کینٹ اور امام بارگاہ کا دورہ،برکی روڈ سیوریج اپ گریڈیشن اور عاشورہ روٹس سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ بیوٹیفکیشن پراجیکٹس۔ڈویلپمنٹ پراگریس کا جائزہ۔*
2 ہفتے ago



