لاہور شہر میں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 983ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات 2تا 4اگست منعقد ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے عرس کے انتظامات جائزہ لینے کے لیے داتا دربار کے داخلی و خارجی راستوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے داتا دربار کے گردو نواح کے علاقوں اور خاص طور پر زیر تعمیر ایریا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور ضلعی انتظامی محکموں کے افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے زیر تعمیر ایریا کو محفوظ بنانے کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں کمشنر لاہور نعمان یوسف زیر صدارت داتا دربار کملپکس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ داتا دربار عرس کے دنوں میں محافل سماع، چادرپوشی، آرٹ گیلری نمائش اور دعائیہ تقریبات ہونگی۔ ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ کلینک آن ویلز، میڈیکل کیمپ، ریسکیو کاونٹرز اور ایمبولینسز مخصوص پوائںٹس پر موجود ہونگی۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ 2تا 4اگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی، تقریبات میں لاکھوں عقیدت مند شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عرس داتا صاحب کے عقیدتمندوں کیلیے دربار، روٹس اور گردونواح میں صفائی کا اعلی معیار ہونا چاہئیے، ستھرا پنجاب، واسا، ایم سی ایل ٹیمز موقع پر موجود ہوں اور ہمہ وقت صفائی ہونی چاہئیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ داتا صاحب دربار آنے والے عقیدتمندوں کیلیے راستوں کی ٹھوس و جامع راہنمائی ناگزیر ہے، راستوں کی راہنمائی کیلئے سٹیمرز لگائیں اور اضافی رضاکار خصوصی طور پر تعینات کریں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم کمپلیکس میں قائم کریں، داتا صاحب ایریا کو سیف سٹی کیمروں کے ساتھ ساتھ دربار اور اضافی کیمروں سے مانیٹر کیا جائیگا، شکایت کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا ہے کہ ہر زیرتعمیر جگہ کو متعلقہ محکمہ محفوظ بنائے، زیروٹالرنس ہوگی۔ لنگر خانے کیلئے ہر سلنڈر سول ڈیفنس چیک کریگا مستقل ڈیوٹی ہوگی۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار، ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس، ایم سی ایل۔ل، ٹیپا، ایل ڈی اے، لیسکو، صحت، واسا، ستھراپنجاب، لیپارک و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
2 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
3 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
Related Articles
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
4 دن ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*نالہ ڈیک کے چوکنگ پوائنٹس کی ڈی سلٹنگ کیلئے مزید مشینری منگوائی جائے۔کمشنر لاہورکی ہدایت*
1 ہفتہ ago



