*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ، چہلم حضرت امام حسین اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس سے قبل ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چہلم حضرت امام حسین اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس سے قبل ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ترقیاتی کاموں کے اطراف حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ عرس اور چہلم کے دنوں میں منصوبے سے منسلک ترقیاتی کاموں کو بند رکھا جائے۔ترقیاتی کاموں کے اطراف سائٹ پر حفاظتی چادریں، لائٹس، بورڈز اور دیگر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے انڈر پاس کے اطراف کی سروس روڈز کا بھی معائنہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بارش کی صورت میں نکاسی آب کے لیے بھی خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے منتظمین اور زائرین کی سہولت کے لیے ہر ممکنہ تعاون و حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف انجینئر ٹیپا کو ٹریفک پلان اور روٹ پلان کے مطابق حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے رات کے اوقات میں ترقیاتی کاموں کے اطراف لائٹس کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button