حکومت صوبہ بھر کے دستکاری سکولز کی بندش کے احکامات بلاتاخیر واپس لے،سرپرست اعلٰی لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا شوکت کیانی

پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی نے ضلع کونسل ہال ایبٹ آباد میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کے دستکاری سکولز سے وابستہ لیڈی ٹیچرز سے دستکاری سکولز کی بندش پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف ایسے یکطرفہ فیصلہ سے بے روزگاری میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر کے روزگار بڑھانے کی بجائے عوام کی بچیوں کو سلائی سکھلائی اور ایمبرائیڈری کی سہولت سے محروم کر دیا ھے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ نے حکومت خیبرپختونخوا ، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ، وزیر بلدیات ارشد ایوب خان ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا سے پرزور اپیل کی ہے کہ صوبہ بھر کے دستکاری سکولز کی بندش کے احکام بلاتاخیر واپس لے کر بےروزگاری میں اضافہ کرنے کی بجائے روزگار کے ذرائع بڑھا کر علاقے کے عوام کی بچیوں کو فری سلائی سکھلائی کی سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔

جواب دیں

Back to top button