وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور یادگارِ شہداء پر حاضری دے کر شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور ملک کو سرسبز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے دعا کی۔






