* ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرزمیں جشن آزادی کی تقریب ،ڈی جی طاہر فاروق نے پرچم کشائی کی*

ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرزمیں جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس قومی دن پر تحریک پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے شہیدوں اور ان کی فیملیز کو یاد رکھنا چاہیے۔ آزادی سب سے بڑی محنت ہے اس نعت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ہمیں قائد اعظم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔اس قومی دن پر ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ دیانتداری، لگن اور محنت سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے افواج پاکستان، پولیس اور دیگر فورسز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ

معرکہ حق میں افواج پاکستان کے سپوتوں نے بھارت کاغرورخاک میں ملادیا۔پاکستان کے دشمنوں کو معرکہ حق آنے والی نسلوں تک یاد رہے گا۔ہمیں آنے والی نسلوں کو پاکستان بننے کے مقصد بارے بتانا چاہیے۔ معرکہ حق نے اقوام عالم میں پاکستان کا نام فخر سے بلند ہوا ہے۔آج کا دن تجدید عہد کا ہے، مل کر وطن عزیز کو عظیم تر بنائیں گے۔ تقریب کے اختتام پروطن کے استحکام اور ترقی کے لیے دعاکی گئی۔تقریب میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، چیف ٹاؤن پلانر، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف آئی ٹی آفیسر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کے اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔تقریب میں ایل ڈی اے افسران، فیملیز، ایل ڈی اے سکول کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button