*پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کی طرف سے یوم آزادی پر خصوصی تقریب کا انعقاد*

پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی)کے زیر اہتمام 78ویں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔عماد افتخار ملک، چئیرمین پی ایم ڈی ایف سی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ بورڈ ممبرز سمیت بڑی تعداد میں افسران اور سٹاف بھی تقریب میں بھرپور ملی جوش و جذبے سے شامل ہوئے۔تقریب میں چھوٹے بچے محمد ارحام خان نے فضا میں کبوتر اور سبزہلالی پرچم سے بندھے غبارے بھی فضا میں چھوڑے۔ قمر الزمان،ممبر بورڈ بھی تقریب میں خصوصی طور پر شامل ہوئے انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور جوش و جذبے سے یوم آزادی کی تقریب منعقد کرنے پر پی ایم ڈی ایف سی سٹاف کو سراہا۔

تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین نے پرچم کشائی کے بعد شرکا سے خطا ب بھی کیا۔ اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ آزاد وطن ہمارے اجداد کی قربانیوں اور قائد اعظم کی بے مثال جدو جہد کا نتیجہ ہے۔یوم آزادی مناتے ہوئے ہم تحریک آزادی اور دفاع وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کرتے ہیں۔پاکستانی قوم نے آزادی کے 78برسوں میں بے مثال ترقی کی ہے اور معرکہ حق میں ہونے والی فتح سے شروع ہونے والا ملکی ترقی کا سفر انشااللہ جاری رہے گا۔بطور پاکستانی ہمارا مقصدصرف اپنے ملک کی ترقی ہونا چاہئے۔سید زاہد عزیز،ایم ڈی، پی ایم ڈی ایف سی نے اس موقع پر شرکا کی بھرپور شرکت کا شکریہ ادا کیاان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عزم ملکی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہے اوریو م آزادی ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے۔یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کٹنگ کی گئی جبکہ وطن کی سلامتی اور تحریک آزادی سمیت تمام فورسز کے شہدا کے لئے دعا کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button