کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ اربن ایریاز میں ہنگامی صورتحال کیلئے ریسکیو 1122 اور سول ایوی ایشن کے درمیان رابطہ کار مستقل پیمانوں پر ہونا چاہیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ریسکیو 1122 فائر فائٹنگ کیلئے ہائیڈرینٹس لگانے کیلئے سروے مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیفٹی آلات کے بغیر کمرشل عمارات کو نوٹس بھیجیں۔ آپریشن دوسرے مرحلے میں کریں۔ سیفٹی آلات کے بغیر کمرشل عمارات کے خلاف ریسکیو 1122کے ایکشن کیلئے ایم سی ایل اور ایل ڈی اے بھی ساتھ ہونگی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائیڈرنٹس کی کمی، لٹکتی تاریں، تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ بھی ریسکیو ہنگامی آپریشن میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2024 میں روڈ سائیڈ حادثہ سے لیکر عمارت حادثہ تک مدد کیلئے ریسکیو ریسپانس ٹائم اوسطاً 7.8 منٹ رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ریسکیو 1122 بہترین ایمرجنسی سروسز فراہم کررہا ہے۔ استعداد کار بڑھائیں گے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ریسکیو 1122 آپریشنل سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ضلعی آفیسر لاہور ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروسز محمد شاہد نے بریفنگ دی۔
Read Next
14 گھنٹے ago
*لاہور میں جمعہ 8مئی لبرٹی میں معرکہ حق گرینڈ تقریب ہوگی۔کمشنر لاہور مریم خان*
2 دن ago
کمشنرلاہور مریم خان کی زیر صدارت 8 مئی عظیم معرکہ حق تقریبات انتظامات کے حوالے سے اجلاس
3 دن ago
*اچھرہ بازار منصوبہ تکمیل کے عین قریب/کمشنر لاہور مریم خان، ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا اچھرہ بازار کا دورہ*
4 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کا تحصیل سانگلہ ہل ننکانہ صاحب اور دیہاتی تحصیلوں کے مختلف علاقوں کا دورہ
5 دن ago
صحت مند لاہور کے لیے مہلک بیماریوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ” ڈی سی لاہور کیپٹن علی اعجاز
Related Articles
کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت جائزہ کے حوالے سے اجلاس
1 ہفتہ ago
لاہور میں 5543 انسپیکشنز، 66 خلاف ورزیوں پر کارروائیاں،95 ہزارجرمانہ، 11 دکانیں سیل، 19 افراد گرفتار
2 ہفتے ago
ڈی سی لاہور کا ڈیفنس روڈ اور گلاب دیوی ہسپتال کا تفصیلی دورہ، فیلڈ مانیٹرنگ اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ
2 ہفتے ago


