پشاور (بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے صدر حاجی انور کمال خان مروت اپنے دیگر ساتھیوں کے ھمراہ کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے گذشتہ دو دن سے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں موجود ہیں اور کچھ متعلقہ آفیسرز سے ملاقاتیں بھی کی ہیں مگر صوبہ میں شدید بارشوں اور موجودہ سیلابی ایمر جنسی کیفیت کی وجہ سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام ضروری میٹنگز کی وجہ سے سول سیکریٹریٹ میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرانٹ کو منظوری تک نہیں پہنچا سکے جو جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا ھے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی 131 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کی اکثریتی بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کئی کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں سے محروم ہیں اور انکے بچے بھوک و افلاس اور فاکوں سے دوچار ہیں اور ان TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کو دوکانداروں نے آدھار دینا بند کر دیا ھے ۔ ملازمین اپنے بچوں کی سکول کی فیس ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے اور مالک مکانات نے ملازمین کو کرایہ جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مکانات خالی کرنے کے نوٹس دے دئے ہیں۔ ملازمین اور پنشنرز 5,6مہینوں کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔کیا حکومت وقت کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو انکی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا بندوبست کرے اور کیا ایک اسلامی ریاست کے ملازمین اور پنشنرز حکومت کی موجودگی میں بھیک مانگیں۔یہ کہاں کا انصاف ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی، قیصر کامران ڈیرہ اسماعیل خان ، حافظ کریم داد بنوں ، بلال خادم ڈیرہ اسماعیل خان ، شیر زمان ٹانک، کامران ظہیر ٹل ، بشیر باچہ لاچی کوہاٹ، سخی باچہ کوہاٹ، شاد خان چارسدہ ، لقمان نوشہرہ ، بشیر احمد بٹگرام اور دیگرز نے بلدیاتی اداروں کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے بلا تاخیر خاطر خواہ گرانٹ کی منظوری دی جا کر بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو مشکلات سے نکالا جائے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
3 دن ago






