*محکمہ بلدیات تقرروتبادلے، غلام مرتضٰی چیف آفیسر شکرگڑھ، محمد احمد چیف آفیسر پتوکی تعینات*

محکمہ بلدیات پنجاب نے دو افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی غلام مرتضٰی کو تبدیل کردیا گیا ہے۔انھیں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شکرگڑھ کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ریحان سلیم احمد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ظفر وال سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔لوکل گورنمنٹ بورڈ میں تقرری کے منتظر محمد احمد کی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button