خیبرپختونخوا، بلدیاتی نظام کی بہتری کے لئے کے پی آئی ٹی بی اور محکمہ بلدیات میں معاہدہ، وزیر بلدیات ارشد ایوب بھی موجود

عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت، کے پی آئی ٹی بی اور لوکل گورنمنٹ، الیکشنز، اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے وژن 2030 کے تحت پورے بلدیاتی نظام کو خودکار بنانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کی سربراہی میں یہ معاہدہ طعے پایا ہے۔دستخط کی تقریب میں وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داؤد خان، اور سیکرٹری ایس ٹی اینڈ آئی ٹی سیدہ تنزیلہ نے بھی شرکت کی۔

یہ جامع اقدام مقامی حکومت کے تمام کاموں میں کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنائے گا۔

جواب دیں

Back to top button