ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر جاری بحالی کے کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر جاری بحالی کے کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو، محکمہ تعمیرات، محکمہ برقیات، محکمہ واسا، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور تینوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس میں سیلاب سے ضلع سکردو کے طول و عرض میں انفراسٹرکچرز کو ہونے والے نقصانات اور ان کی دوبارہ بحالی و مرمت ایمرجنسی بنیادوں پر کرنے کے لئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ آفیسران سے کہا کہ جہاں جہاں سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے، ان کی فوری تعمیر نو کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دی کہ تمام ایمرجنسی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر سکردو کی زیر صدارت بجلی بلوں کی ریکوری اور ادائیگی سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسیئن برقیات نے بجلی بلات کی عدم ادائیگی اور اب تک کی گئی ریکوری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ متعلقہ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر سے مل کر ریکوری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ واجبات کی بروقت وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button