*نام جاپان ماڈل،کام پاکستان ماڈل،لاہور کے شہریوں کے لئے کروڑوں روپے کے سینی ٹیشن بلز تیار،آئندہ ہفتے سے وصولی شروع ہوگی*

ستھرا پنجاب پروگرام میں لاہور سے بھی حصہ وصول کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔شہریوں سے سینی ٹیشن بلوں کی صورت میں ماہانہ کروڑوں روپے وصول کئے جائیں گے۔پنجاب سے اربوں روپے صفائی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ابتدا میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت فری صفائی اب ٹیکس دینا ہوگا۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے کچرااٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے۔ ابتدائی طور پرپوش علاقوں اورکمرشل مارکیٹس سےفی مرلہ کے حساب سے بل لیے جائیں گے ،9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار سینی ٹیشن بل بھیجے جائیں گے۔ریونیو اور آپریشنل فیلڈ سپروائزر کے ذریعے شہریوں کو بل بھیجیں جائیں گے۔سینی ٹیشن بلوں کی پرنٹنگ جاری ، آئندہ ہفتے سے شہریوں کو بل بھیجے جائیں گے۔شہری بنک اور ان لائن کیش اپلیکیشنز سے بل ادا کر سکیں گے ،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہر میں 5 تا 40 مرلہ عمارت کو 300 سے 5000 روپے کا بل ملے گا۔دیہات میں اس رقبے کی عمارت کا بل 200 سے 400 روپے ہو گا۔ سینی ٹیشن بل پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد لاگو کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button