ٹی ایم اے ٹانک کے ملازمین کا تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر بھوک ہڑتالی کیمپ،صدر شیر زمان کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

پشاور(بلدیات ٹائمز) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹانک کے ملازمین اور پنشنرز گرانٹ کے اجراء کے باوجود گزشتہ 5,6 ماہ کی تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں اور تاحال تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین اور پنشنرز نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہے کیمپ میں سویپر یونین TMA ٹانک کے صدر شیر زمان

کی حالت غیر ہونے پر ھسپتال شفٹ کیا گیا ھے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال مروت ، چئیرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گرانٹ کے اجراء اور حکومت کی جانب سے واضع ہدایات کے باوجود تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹانک کی انتظامیہ کی طرف سے تاحال کم تنخواہ یافتہ ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب ملازمین اور پنشنرز کے بچے گزشتہ 5,6 ماہ کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بھوک و افلاس اور فاکوں ز

سے دوچار ہیں جب کہ دکانداروں نے ادھار دینا بند کر دیا ہے اور مالک مکانات نے مکانات سے بیدخلی شروع کر دی ھے اور سکولوں والوں نے فیس کی عدم ادائیگی پر بچوں کو سکولوں سے نکالنا شروع کر دیا ھے۔ یہی حال TMA کوہاٹ کے ملازمین اور کئی دوسری TMAs کے ملازمین کا بھی ھے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیدارن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نااہل TMO ٹانک کو برطرف کر کے TMA ٹانک کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور TMA کوہاٹ اور دیگر TMAs کےلئے خاطر خواہ گرانٹ کی منظوری دی جا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی دادرسی فرمائی جائے۔

جواب دیں

Back to top button