ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا دورہ تحصیل ماڈل ٹاؤن،وحدت روڈ، شادمان اور ملحقہ علاقوں میں صفائی، نکاسی آب اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حالیہ دورہ تحصیل ماڈل ٹاؤن کے دوران ڈی سی لاہور نے وحدت روڈ، شادمان اور ملحقہ علاقوں میں صفائی، نکاسی آب اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی، چیف آفیسر ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تفصیلی بریفنگ دی جس میں شہری سہولیات کی موجودہ صورتحال اور بہتری کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی جبکہ واسا حکام کو فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو ہر صورت فعال رکھنے کا حکم دیا۔ ایم سی ایل ریگولیشن ونگ کو تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ شہری شکایات کا بروقت ازالہ اور فیلڈ وزٹس کے ذریعے براہ راست نگرانی ضلعی انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

Back to top button