میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا بارش کے سپیل کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئندہ آنے والے مون سون کے پیشِ نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر تیاری کرنے کی ہدایت دی۔ہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس میں محکمہ انجینئرنگ اور میونسپل سروسز کے افسران نے شرکت کی۔میئر کراچی نے انڈر پاسز اور سڑکوں پر مشینری اور افسران کو الرٹ رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی کہ بارش کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔اجلاس میں میونسپل کمشنر سید محمد افضل زیدی، مالیاتی مشیر گلزار ابڑو، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز حنان بھٹو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button