ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دریائے راوی کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دریائے راوی پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام محکمے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ دریائے راوی میں پانی کا مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ایل ڈی اے اور دیگر محکمے مکمل کوارڈینیشن میں ہیں۔ ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ کوارڈینیشن میں ہے۔ ایل ڈی اے انجینئرنگ ٹیم اور مشینری کو ہر ممکن تعاون کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دریائے راوی کے اطراف مشینری اور عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہے۔ شہری ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ اس موقع پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، ریسکیو، پولیس اور متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔






