*سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت اجلاس،سپاشل پلاننگ اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو ختمی شکل دے دی گئی*

سپاشل پلاننگ اتھارٹی کا اجلاس سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشد بیگ، اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل فاروق رشید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمر سہیل کیفی، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قرۃ العین، پی ایم یو پراجیکٹ ڈائریکٹر ام لیلیٰ اور اتھارٹی کے قانونی مشیر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سپاشل پلاننگ اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے (آرگنگرام) کو حتمی شکل دی گئی۔

ضلعی سطح پر اتھارٹی کے دفاتر کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ہدایت کی کہ بلڈنگ ریگولیشنز کو فوری مکمل کیا جائے اور بلاتاخیر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کے ڈھانچے کو مزید موثر اور فعال بنایا جا رہا ہے۔ ضلعی سطح پر دفاتر کے قیام سے مقامی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

Back to top button