کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت عیدالاضحٰی کے حوالے سے اجلاس،بریفنگ

اجلاس میں عیدالاضحی پر سکیورٹی، قربانی کے جانوروں کی منڈیوں، منڈیوں میں متفرق انتظامات اور صفائی کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں کل 9منڈیاں لگ رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے تحت 8منڈیاں لگیں گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شاہ پورکانجراں منڈی کے گرد غیر قانونی باڑوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔ ملتان روڈ کو رواں رکھا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ کل سے شہر کے تمام داخلی راستے پر لائیوسٹاک کے کیمپس قائم کریں۔ سپرے کے بغیر کوئی جانور داخل نہ ہو۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عیدالاضحی سے تین دن پہلے سارے شہر کو زیرو ویسٹ کیا جائیگا۔ تین شفٹوں میں کام کیا جائیگا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں عیدالاضحی پر اوسط 50ہزار تا 60ہزار ٹن آلائشوں کو اٹھایا جاتا ہے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام مویشی منڈیوں، نماز عیدالاضحی والے مقامات پر سکیورٹی پلان فائنل کرلیا گیا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی یو سی سطح پر ورکرز کو متحرک رکھیں۔ آلائشیں فوری اٹھائی جانی چاہئیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بارش کی پیش گوئی ہے واسا منڈیوں اور شہر سے نکاسی آب کیلئے پوری تیاری رکھے۔ منڈیوں میں حکومتی ہدایات کے مطابق بیوپاریوں اور جانوروں کو سہولیات سو فیصد دستیاب کریں۔ غیر قانونی باڑوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایم سی ایل مشترکہ کاروائیاں کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عیدالاضحی پر صفائی اور مویشی منڈیوں کے حوالے سے ہر شکایت کا ازالہ بروقت کریں۔ کنٹرول سنٹرزفعال کریں۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ عیدالضحی پر تمام اضلاع میں بھی لاہور سطح کے اسٹینڈرڈز کے مطابق ہی مانیٹرنگ ہوگی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، سی سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری، ایم ڈی واسا غفران احمد سمیت لائیوسٹاک، ریسکیو، کیٹل مینجمنٹ کمپنی، ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ تمام اضلاع کے ڈی سی ز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button