کمشنر لاہور زید بن مقصود کا جناح ہسپتال لاہور میں قائم جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹیو سرجری سینٹر کا اچانک دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے جناح ہسپتال لاہور میں قائم جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹیو سرجری سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے برن یونٹ جناح ہسپتال میں نگہداشت پروٹوکول کے مطابق ایکٹویٹیز، فارمیسی اور مختلف میڈیکل سیکشنز کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے برن یونٹ جناح ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹرز و سٹاف کے شیڈول کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر موجود میڈیکل سٹاف سے مختلف امور پر استفسار بھی کیا۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ اچانک دورے کا مقصد شہریوں کیلیے فراہم کردہ میڈیکل سہولیات کا جائزہ لینا ہے، حکومت پنجاب شہری صحت عامہ سہولیات فراہمی کو اولین اہمیت دیتی ہے،

اس موقع پر اے سی ماڈل ٹاون بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button