پی اینڈ ڈی، 112 ارب روپے کے فنڈز منظور،چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام کے لئے 9 ارب 84 کروڑ روپے،چیف منسٹر صاف پانی پروگرام کے لئے 46 ارب کے فنڈز کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 24 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 112 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے 9 ارب 84 کروڑ روپے ، کالجز میں چیف منسٹر انیشیٹو برائے قیام آئی ٹی لیبز کے لیے 5 ارب 79 کروڑ روپے ، پنجاب وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ہیبیٹل رینویشن پروگرام کے لیے 3 ارب 92 کروڑ روپے، ٹیریٹری کیئر ہسپتالوں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے لیے 3 ارب 82 کروڑ روپے ، پنجاب کے مختلف BHUs, RHCs, اور MCH وغیرہ کی تعمیر و مرمت کے لیے 32 ارب 47 کروڑ روپے ، چیف منسٹر صاف پانی پروگرام کے مختلف منصوبوں کے لیے 46 ارب روپے ، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لیے2 ارب 17 کروڑ روپے ، کالا شاہ کاکو میں جوڈیشل اکیڈمی لاہور (فیز ٹو) کے لیے 5 ارب 63 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button