پاکستان ریلویز اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی، اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی نے معاہدہ پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن پر صفائی ستھرائی اور ٹرینوں کے ساتھ ساتھ اسٹیشن کے اطراف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صفائی کرے گی۔






