میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے شہر میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کا ناقص نظام ہونے پر بیکریوں پر چھاپے

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے شہر میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کا ناقص نظام ہونے پر بیکریوں پر چھاپے، ایک بیکری سیل جبکہ متعدد بیکریوں اور دوکانوں کو سمن جاری کر دیئے گئے۔

کمشنر کوئٹہ ڈیویژن/ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے مجسٹریٹ علی گل عمرانی نے اینٹی انکروچمنٹ انچارچ اسماعیل لانگو کے ہمراہ شہر میں قائم بیکریوں اور ہوٹلوں پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے کی شکایات پر جناح روڈ، سورج گنج بازار، عدالت روڈ پر مختلف ہوٹلوں اور بیکریوں پر چھاپے مار کر صفائی اور بیکری آئٹمز کا معیار چیک کیا گیا،بیکری اور کچھ دکانوں پر صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے پر میٹروپولیٹن مجسٹریٹ علی گل عمرانی نے ایک بیکری کو سیل جبکہ کے متعدد بیکریوں کو سمن و جرمانے عائد کئے، جبکہ مذکورہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران متعدد دوکانداروں کو تجاوزات قائم کرنے پر سمن جاری کیا گیا

جواب دیں

Back to top button