لاہور(بلدیات ٹائمزرپورٹ)پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں، حکومت ،الیکشن کمیشن گٹھ جوڑ،نئی مردم شماری کے مطابق کام شروع ،ڈپٹی کمشنرز کو اہم ٹاسک،ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے مطابق حلقہ بندیاں ہونگی۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت دوسری مرتبہ حلقہ بندیاں، مسلم لیگ ن کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لئے وقت بھی مل گیا اور مجوزہ قانون سازی کے تحت نئی مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کی خواہش بھی پوری ہوگئی۔ پنجاب میں یونین کونسلز کی آبادی کا تعین بھی پنجاب حکومت کی مرضی سے کیا جائے گا۔جس کے مطابق نئی حلقہ بندیاں اور یونین کونسلز تشکیل اور نوٹیفکیشن کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 جون سے پنجاب میں یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کو شروع کرنے اور یکم ستمبر تک مکمل کرنے کے20 جون کو جاری کردہ شیڈول سے قبل6 جون 2024 کو جاری کردہ ایک مراسلہ میں ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کردیا تھا کہ آئندہ حلقہ بندیاں ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے مطابق ہونگی جس کے لئے شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں نقشہ جات، چارج،بلاکس سمیت دیگر تفصیلات جمع کر لی جائیں ۔واضع رہے کہ ابھی پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ تبدیلی کے مسودہ قانون نہ تو فائنل ہوا ہے نہ اس کی پنجاب اسمبلی یا گورنر پنجاب نے منظوری دی ہے۔یہ بات اہم ہے کے وزیر اعلٰی پنجاب پنجاب کی طرف سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے مسودہ قانون تیار کرنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں نہ تو اپوزیشن کو نمائندگی دی گئی ہے نا این جی اوز،سول سوسائٹی، لوکل گورنمنٹ پر کام کرنے والی تنظیموں، ٹیکنو کریٹس، سابق بلدیاتی نمائندوں، دیگر سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی ملی ہے۔حکومت کے مرضی کے ارکان اسمبلی جنھوں نے صرف دستخط کرنے ہیں کمیٹی کا حصہ ہیں۔ابھی سفارشات پر ہی نئے سرے سے حلقہ بندیاں کی جائیں رہی ہیں۔فوری بلدیاتی انتخابات کے لئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت نوٹیفائی حلقہ بندیوں سے استفادہ کیا جا سکتا تھا ۔جس کے تحت لاہور کی یونین کونسلز کی تعداد274 سے بڑھ کر 402 ہو گئی تھی ۔لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں سے تعداد اس سے بھی بڑھ جائے گی ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت پہلے ہی الیکشن کمیشن پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کو نوٹیفکیشن کر چکا ہے جس پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا اب اسی ایکٹ اور مجوزہ مسودہ قانون پر نئی مردم شماری کے مطابق دوبارہ حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن نے دیہی اور شہری آبادی کا تمام ڈپٹی کمشنرز سے الگ الگ ریکارڈ اور تفصیلات مانگی ہیں۔ڈپٹی کمشنرز کو جاری کردہ مراسلہ کے مطابق
No.F.23(3)/2024-LGE آفس آف صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب
10 کورٹ سٹریٹ، لاہور 6 جون، 2024

پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز
مضمون :-
صوبہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کے لیے مقامی علاقوں کی حد بندی اور تصدیق شدہ نقشے وغیرہ کی اطلاع کی فراہمی
محترم، مجھے یہ بتانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے جلد ہی حلقہ بندیوں کا آغاز ہونے والا ہے۔
2. یہاں یہ شامل کیا جاتا ہے کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے، حد بندی کرنے کے مقصد کے لیے، ڈیجیٹل مردم شماری-2023 کے تازہ ترین نتائج کے مطابق، آپ کے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو فوری طور پر ضروری دستاویزات درکار ہیں۔ . تفصیل حسب ذیل ہے۔
1. شہری اور دیہی مقامی علاقوں کی حد بندی کی اطلاع
II حد بندی کے مطابق شہری علاقوں کے مستند نقشے، ان پر مردم شماری کے بلاکس، حلقے اور چارجز دکھاتے ہیں۔
III دیہی علاقوں کے علیحدہ مستند نقشے جو ان پر ضلع اور تحصیل کی حدود کو ظاہر کرتے ہیں۔
(عبدالحمید) ڈائریکٹر (الیکشنز)





