ڈپٹی کمشنروایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ہلال استقلال یوم دفاع 6 ستمبر کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔یوم دفاع کی تقریبات کو شاندار، یادگار بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات پر غور کیا گیا۔ سی ای او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری نے یوم دفاع کی تقریبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

تقریبات 6 ستمبر کو ٹاؤن ہال میں شایان شان طریقے سے منعقد کی جائیں گی، جس میں افواج پاکستان اور پولیس کے شہداء کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں کے بچے بھی ہلال استقلال یوم دفاع کی تقریبات میں اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔ تقریب میں شہداء اور ان کی فیملیز کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔






