*نادرا نے پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا*

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے لیڈی ایچسن ہسپتال لاہور کے اشتراک سے پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پراجیکٹ پاکستان میں سول رجسٹریشن نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔افتتاحی تقریب لیڈی ایچسن اسپتال لاہور میں منعقد ہوئی جس میں لیڈی ایچسن ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صوبیہ جاوید، نادرا ریجنل ہیڈ آفس لاہور کی ڈائریکٹر جنرل فضا شاہد، یاسر سعید، ڈائریکٹر آپریشنز عبدالقادر رزاقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز اور سی آر وی ایس کے علی رضا نے شرکت کی۔

اس منصوبے کا مقصد پیدائش اور وفات کی بروقت اطلاع اور اندراج کے نظام کو فعال اور مؤثر بنانا ہے تاکہ درست ریکارڈ کی تیاری کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس اشتراک کی بدولت سول رجسٹریشن نظام کو شعبہ صحت میں ضم کرنے میں مدد ملے گی اور یہ شعبہ صحت میں ڈیجیٹل انقلاب کے لئے ایک ابتدائی ماڈل کا کردار ادا کرے گا جسے صوبہ پنجاب کے دیگر ہسپتالوں اور صحت کے اداروں میں توسیع دی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button