کمشنر لاہور مریم خان نے ڈی سی لاہور موسٰی رضا کے ہمراہ زیر آب تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ کیا اور علاقے سے سیلابی پانی کو نکالنے کے لیے انتظامیہ کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے علاقے کے بے دخل لوگوں کی ریلیف کے لیے بہترین حکمت عملی کے ساتھ علاقے سے سیلابی پانی کو جلد از جلد نکالنے کی ہدایت کی ہے۔






