انسانی استعمال کیلئے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کیلئے استعمال ہو گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں گندم کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیشِ نظر یہ اہم فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ 4 ہزار 184 میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق فیڈ ملز اس بڑی مقدار میں گندم کو مرغیوں کے دانے کیلئے استعمال کرنے والی تھیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق گندم انسانوں کی بنیادی خوراک ہے جسے مرغیوں کے دانے کی بجائے آٹے کی تیاری میں استعمال ہونا چاہیے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں فیڈ ملز پر 30 یوم کیلئے گندم کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی عائد کی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 3 اکتوبر تک ہوگا۔ عوام الناس کی آگاہی کیلئے حکمنامے کی سرکاری گزٹ، اخبارات و ذرائع ابلاغ کے زریعے بھرپور تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
Read Next
2 دن ago
نور العین قریشی ڈی جی پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی،خرم شہزاد ڈی سی گجرات تعینات
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر ژاں نوئل پواریے کی ملاقات
3 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلا پنجاب اینوویشن فار ویلیو، اپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن لانچ کردیا۔*
3 دن ago
ہبہ سے متعلق ترامیم کے بعد اہم گزٹ نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام کی ملاقات
Related Articles
*CM Maryam Nawaz inaugurates University of Rasul and Rasul Medical College in Mandi Bahauddin*
5 دن ago
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اپنے آبائی گاؤں چیلیانوالہ میں یونین کونسل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
6 دن ago



