محمود بوٹی/باغبانپورہ میں بچی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ پی سی سی کا کام کرنے کے دوران غفلت برتنے والے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔ حفاظتی انتظامات کیے بغیر مین ہول کا کور اور رنگ نکال کر سائٹ پر ایک جانب رکھ دیا گیا تھا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے متعلقہ سب انجینئر کو بھی معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے ایم ڈی واسا لاہور کو مزید تحقیقات کر کے رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حفاظتی ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
Read Next
21 گھنٹے ago
*پنجاب حکومت کا منفرد ریکارڈ/ کم وقت میں 243 ارب روپے سے زائد بلاسود قرضوں کی فراہمی*
21 گھنٹے ago
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ذیشان منظور، ایگزیکٹو انجینئر راوی ٹاؤن کو معطل کر دیا*
21 گھنٹے ago
*ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فنانس، ایڈمن اینڈ ریونیو حافظ اعجاز رسول 34 سالہ سروس کے بعد ریٹائر ہوگئے*
4 دن ago
*داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے کا 95 فیصد جبکہ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا 75 فیصد کام مکمل*
5 دن ago






