واسا،لاہور سمیت راولپنڈی ، گجرانوالہ، فیصل آباد،جہلم کی مشینری بھی گجرات میں نکاسی آب آپریشن میں مصروف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں واسا لاہور گجرات کی عوام کی خدمت میں پیش پیش،سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کی ہدایات پر ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے گجرات کا دورہ کیا۔واسا لاہور 8 سکرز، 1 جیٹر، 7 ڈی واٹرنگ سیٹ، 2 کرینز، 4 ڈمپنگ ٹرکس اور 50 سے زائد اہلکاروں کے ساتھ گجرات میں نکاسی آب آپریشن میں مصروف ہے ۔ڈائریکٹر عثمان بابر، ڈائریکٹر شرجیل حسین اور ایس ڈی او سید مہدی حسن شاہ گجرات نکاسی آب آپریشن کی نگرانی میں مصروف ہیں۔ ڈی جی واسا پنجاب طیب نے کہا ہے کہ نکاسی آب کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔واسا لاہور کا سٹاف و مشینری ہمہ وقت متحرک ہیں۔دوسری طرف واسا راولپنڈی ، گجرانوالہ ، فیصل آباد ، جہلم کا عملہ بھی اس نکاسی آب آپریشن میں حصہ لے رہا ہے۔

عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) نورالامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ تمام واسا ادارے باہمی تعاون سے نکاسی آب آپریشن کو جلد از جلد مکمل کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ فیلڈ میں موجود عملہ کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کرے اور نکاسی آب کے عمل میں تیز رفتاری کو یقینی بنایا جائے۔تمام فیلڈ افسران اپنے عملے کے ساتھ موقع پر موجود رہیں اور نکاسی آب کے عمل کی نگرانی خود کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر واسا لاہور نے متاثرین میں صاف پینے کا پانی تقسیم کیا۔

جواب دیں

Back to top button