گلگت بلتستان پولیس پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت گلگت بلتستان کی طرف سےمحکمہ پولیس میں نظم و ضبط، یکسانیت اور پولیس فورس کی عظمت برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی۔ ہدایت نامے کے مطابق، گلگت بلتستان پولیس کے کسی بھی افسر/اہلکار کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ٹک ٹاک) کا استعمال ممنوع ہے۔تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران اور یونٹ ہیڈز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے ماتحت تمام اہلکاروں کو اس حکم نامے سے آگاہ کریں۔ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button