چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کاممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ ہمراہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کا دورہ

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے ماڈل نرسری کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے ماڈل نرسری کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ابتک کے کاموں پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

۔بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کا کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری میں فلاور شاپس سمیت ٹریننگ و ریسرچ سینٹر کی سہولیات بھی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نرسری میں منفرد اور جدید طرز کے کنٹرولڈ وینٹیلیٹڈ گرین ہاؤسز تعمیر کئے گئے ہیں۔بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ کنٹرولڈ وینٹیلیٹڈ گرین ہاؤسز نہ صرف پودوں کی نشوونما کیلئے بہترین ماحول فراہم کریں گے بلکہ پودوں پر تحقیق و نگہداشت کیلئے بھی معاون ثابت ہوں گے۔ انہیں بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری میں جدید ٹشو کلچر سینٹر کی سہولت بھی میسر ہوگی جہاں پودوں کی نئی اقسام کو پروپیگیشن کے جدید طریقوں سے تیار کیا جاسکے گا۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ ماڈل نرسری کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ نرسری کے طور پر بنایا گیا ھے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ کے ملازمین کو پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کیلئے خصوصی ٹریننگ بھی فراہم کی جائے۔ انہوں نے نرسری میں ہونے والے ترقیاتی کاموں، فلاور شاپس اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے منصوبہ پر پوری ٹیم کے کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری مستقبل میں اسلام آباد کے شہریوں کی ہارٹیکچر ضروریات کو پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن کا بنیادی مقصد اسلام آباد کو ہارٹیکلچر کے شعبے میں ایک اہم مرکز کے طور پر متعارف کروانا ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ نرسری میں رنگ برنگے پھولوں کی نمائش کیلئے خصوصی جگہ بھی مختص کی گئی ہے جہاں موسمی اور غیر موسمی پھولوں کی خوبصورت اقسام کو نمائش کیلئے پیش کیا جاسکے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ہارٹیکلچر کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ کے طور پر تشکیل دینا اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب دارالحکومت بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

جواب دیں

Back to top button