ایل ڈی اے ڈائریکٹرز کے تقرروتبادلے،ڈائریکٹرز ہاؤسنگ ظفر اقبال اور عبدالواحد کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری

ایل ڈی اے میں ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔دو ڈائریکٹرز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ظفر اقبال ڈائریکٹر ہاؤسنگ-IIIکو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےڈائریکٹر ہاؤسنگ VIعبدالواحد کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔دونوں افسران ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں جو ڈائریکٹر کے عہدوں پر کام کر رہے تھے۔ سرمد ضمیر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر جو اس وقت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ای اینڈ کے) ایل ڈی اے کے دفتر میں کام کر رہے ہیں، اور ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ایکوزیشن، ایل ڈی اے میں اضافی چارج پر فائز ہیں، ان کا تبادلہ بطور ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری کر دیا گیا ہے۔ ریحان اطہر، ڈپٹی ڈائریکٹر جو اس وقت ڈائریکٹر انوائرمنٹل کنٹرول، ایل ڈی اے کے طور پر کام کر رہے ہیں، ان کا تبادلہ اور بطور ڈائریکٹر ہاؤسنگ-VI کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل، ایل ڈی اے کے حکم سے تبادلے کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button