*کمشنرلاہور مریم خان کا تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ۔نکاسی سیلاب پانی کارکردگی کا جائزہ لیا*

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ سیلابی پانی نکالنے کے لیے موضع موہلنوال تھیم پارک میں 17ڈی واٹرنگ مشینیں کام کررہی ہیں اور 5کرینیز بھی پوری استعداد سے فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ڈرینز اور مختلف جگہوں پر انجنز لگا کر سیلابی پانی کو پمپ آوٹ کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اب تک نشیبی علاقے تھیم پارک سے اوسطا آدھے سے بھی زیادہ سیلابی پانی ڈرین آوٹ کیا جاچکا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر کمشنرلاہور ڈویژن مریم خان نے موضع موہلنوال تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے تھیم پارک سوسائٹی سے سیلابی پانی نکالنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات و کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور، ایم ڈی واسا اور اے سی تحصیل رائیونڈ بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے تھیم پارک سوسائٹی سے سیلابی پانی نکاس کیلئے سٹریٹیجئ اور میکانزم کا جائزہ لیا۔کمشنرلاہور مریم خان نے ضلعی انتظامیہ کو موضع موہلنوال سے سیلابی پانی کے نکاس کے لیے انتظامی کاوشیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ سیلابی پانی کو نشیبی علاقے سے نکالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، واسا، ایم سی ایل، روڈا اور پاک افواج کی مشینری و ٹیمیں 24گھنٹے کام کررہی ہیں، تحصیل انتظامیہ رائیونڈ نشیبی علاقے میں جمع پانی نکالنے کیلئے منظم کام کررہی ہے۔کمشنرلاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیلاب متاثرہ ایریا سے جلد از جلد پانی کا نکاس کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب سیلاب متاثرین کے ریلیف کیلئے عملی اقدامات و سہولیات کو مانیٹر کررہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button