پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کی ملازمین اور پنشنرز کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ہم نے ہر جگہ ہر، موقع پر، ہر مسئلہ پر بلدیاتی ملازمین کے حق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ خواہ تنخواہوں اور پنشن کا مسئلہ ہو، بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لئے سروس سٹرکچر کی فراہمی ہو،گرانٹ کے لئے جدوجہد ہو، دستکاری سکولز کی بندش کے خلاف آواز بلند کرنا ہو، اکاؤنٹ فور کا مسئلہ ہو ، بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی مضبوطی کا مسئلہ ہو، TMAs کے لئے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کا مسئلہ ہو، پرسنل لیجر اکاؤنٹ کی توسیع کا مسئلہ ہو، بلدیاتی اداروں کی اصلاح و تحفظ کے لئے ریفارمز کا کام ہو، لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا پختونخوا نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کا اعتماد فیڈریشن پر بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔فیڈریشن رہنماؤں نے بلدیاتی ملازمین کے سروس سٹرکچر کی فراہمی یقینی بنانے کے اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے معاملہ کو صوبائی اسمبلی کی قرارداد منظور کرا کر سروس سٹرکچر منظور کرایا اب تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے روابط قائم کر کے اکاونٹ فور کی منظوری کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا جس کی زندہ مثال وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے جلسہ عام میں خزانہ سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کا اعلان کیا گیا جو بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے نام نہاد خوشامدیوں کو نہیں ہضم ہو رہا۔اسی طرح دستکاری سکولز کی بحالی کے لئے بھی انشاء اللہ فیڈریشن کی کاوشیں رنگ لائیں گیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اندر اتفاق و اتحاد کو قائم دائم رکھیں اور شرپسند عناصر کی طرف توجہ نہ دیں انشاء اللہ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن ہی بلدیاتی اداروں اور ملازمین کی بہتری کےلئے ہمہ وقت جدوجہد مسلسل جاری رکھے گی اور شرپسند عناصر کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی۔
Read Next
4 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
1 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago






