لاہور فورٹ اور اس کے بفر زون کے ہیریٹیج اینڈ اربن ری جنریشن پراجیکٹ کے حوالے سے پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے لاہور فورٹ اور اس کے بفر زون کے ہیریٹیج اینڈ اربن ری جنریشن پراجیکٹ کے حوالے سے تیسرے پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی (PSC) کے اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے منصوبے، اس کے حاصل کردہ اجزاء اور موجودہ رکاوٹوں کا بغور جائزہ لیا۔

ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے، تاریخی ماحول کو زندہ کرنے اور قلعہ لاہور کے ارد گرد پائیدار سیاحت کو فروغ دینے اور اس کے بفر زونز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈی جی آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس، ممبر ایل جی مسٹر خاور کمال، سینئر چیف ای سی اے وحید اصغر، سینئر چیف ایل جی یاسر مبین کے ساتھ ڈبلیو سی ایل اے، پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button